شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا ہنگامی ایکشن

لاہور (پی این آئی) اپوزیشن اتحاد کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا اور ہنگامی اجلاس طلب، اجلاس کل بروز منگل مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ہوگا، شہباز شریف کی گرفتاری اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے

اتحاد کی جانب سے ہنگامی فیصلہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا اور ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں کل بروز منگل سہہ پہر 3 ہوگا۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شرکت کریں گے۔اجلاس کے دوران شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔جبکہ اپوزیشن کیخلاف دیگر کیسز کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں اور منظورکردہ قرارداد پر عمل درآمد کے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوگی۔ احسن اقبال کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل مرتب کریں گے،اجلاس گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حکومتی دھاندلی کے مقابلے کے لئے جوابی حکمت عملی پر بھی غور کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں