جس نے ملکی دولت کو نہیں لوٹا اس کو بے فکر ہونا چاہیے، ہر مجرم کو اپنی واردات کا پتا ہوتا ہے، سینئر پی ٹی آئی لیڈر کا شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ

اسلام آباد(پی این آئی)جس نے ملکی دولت کو نہیں لوٹا اس کو بے فکر ہونا چاہیے، ہر مجرم کو اپنی واردات کا پتا ہوتا ہے، سینئر پی ٹی آئی لیڈر کا شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری توعدالتی فیصلہ ہے اس میں سیاست کہاں

سے آ گئی ہے،معاملے کو سیاسی مقدمہ نہ بنائیں، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے ملکی دولت کو نہیں لوٹا اس کو بے فکر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی احتساب کا نعرہ لے کر آئی تھی اور وہی کر رہی ہے، ثبوتوں کوشائع کیا جانا چاہیے۔ ہر مجرم کو اپنی واردات کا پتا ہوتا ہے شبلی فراز نے مزید کہا کہ عدالتی معاملات سے حکومت کاکوئی لینادینا نہیں،یہ صرف اپنے حق میں آنیوالے فیصلوں کوتسلیم کرتے ہیں،شہباز شریف کی رہائی سے ہمیں دکھ ہوتا، پی ٹی آئی تو آئی ہی احتساب کیلئے ہے۔واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو درخواست ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا .۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close