گرفتاری سے پہلے شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر جج کو کیاکہا؟لاہور ہائیکورٹ سے مزید تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی )گرفتاری سے پہلے ن لیگ کے صدراور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اپنا موقف پیش کرنے خود روسٹرم پر آئے اور کہا کہ 12 سال ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت کیسامنے کھڑا ہوں، کسی کمپنی سے ایک دھیلا میرے اکائونٹ میں نہیں آیا، اگرایک دھیلا بھی آیا ہو تو میں اپنی درخواست ضمانت واپس لے لوں گا۔

عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پر چند گھنٹے سماعت کے بعد ان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جس پر نیب حکام نے شہبازشریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیشی کے موقع پر شہبازشریف کافی پریشان دکھائے دئیے ، عدالت میں احسن اقبال ، مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close