حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار نے اپوزیشن کو وارننگ دیدی

لاہور(پی این آئی)حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار نے اپوزیشن کو واررننگ دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست کرنیوالے اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں

ملک میں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی نہ کوئی سمت ہے اور نہ کوئی ایجنڈا، اپوزیشن صرف پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close