کورونا لاک ڈاون کی نرمی کے بعد نرسری سے آٹھویں کلاس تک سکول کھول دیئے گئے، خدشات موجود

کراچی(پی این آئی)کورونا لاک ڈاون کی نرمی کے بعد نرسری سے آٹھویں کلاس تک سکول کھول دیئے گئے، خدشات موجود، سندھ میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کلاسوں کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ نویں اور دسویں جماعت میں کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں

اعلان کیا تھا کہ سندھ میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز 28 ستمبر سے ہوگا۔ تمام اسکول ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ والدین خود بھی بچوں کے اسکول جا کر کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیں اور تمام اسکول بچوں کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو ماسک لگا کر اسکول بھیجیں اور اساتذہ بھی احتیاط سے کام لیں۔دوسری جانب نجی اسکول ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کو ٹمپریچر چیک کر کے اندر جانے دیا جائے گا جبکہ وائرس سے بچاؤ کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close