اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ، 93 فیصد عوام وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن، ماضی کے تمام وزرائے اعظم سے بہتر قرار دے دیا ،خلیجی میگزین نے وزیراعظم عمران خان کے متعلق سروے کے نتائج جاری کر دیئے۔اتوار کے روز ایک خلیجی میگزین نے
وزیراعظم عمران خان کے متعلق عوامی سروے کے نتائج جاری کر دیے ہیں، سروے کے مطابق مشکل فیصلوں اور مہنگائی جیسے چیلنجز کے باوجود وزیر اعظم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق 93.2 فیصد رائے دہندگان وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں. عوام نے عمران خان کو ماضی کے تمام وزرائےاعظم کی نسبت بہتر وزیراعظم قرار دیا ہے. سروے میں سولہ ہزار سے زائد لوگوں سے وزیراعظم عمران خان کے متعلق رائے لی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں