30 ستمبر تک میعاد ختم ہونے والے اقاموں سے متعلق پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں میں ٹکٹس کی دستیابی کی صورتحال جلد نارمل ہوجائے گی، وزارت خارجہ کے ذریعے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، سعودی حکام سے 30 ستمبر تک میعاد ختم ہونے والے اقاموں کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

سعودی عرب کیلئے سفر کے خواہشمند افراد کیلئے مشکلات پیدا ہونے سے متعلق اہم پیشرف ہوئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی طلب اور مانگ میں فرق ہونے پر ٹکٹ کی دستیابی میں مشکلات ہیں۔ مزید پروازوں کیلئے ٹکٹس کی دستیابی بہت حد تک بہتر ہوگئی ہے۔ ٹکٹس کی دستیابی کی صورتحال جلد نارمل ہوجائے گی۔ وزارت خارجہ کے ذریعے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔سعودی حکام سے 30 ستمبر تک میعاد ختم ہونے والے اقاموں کی مدت بڑھانے کی بات کی ہے۔خیال رہے اس سے قبل بھی پی آئی اے ترجمان عبد اللہ حفیظ خان نے کہا تھا کہ سعودی اقامہ رکھنے والوں کی معیاد 25 اور 30 ستمبر کو ختم ہونے کی بنا پر ٹکٹس کے حصول کیلئے پی ائی اے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہے۔ صورتحال کے پیش نظر اقامہ معیاد 25 ستمبر رکھنے والے پہلے اور 30 ستمبر والے دو روز بعد رابطہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے صورتحال جانچتے ہوئے سعودی انتظامیہ سے 28 مزید پروازوں کی اجازت مانگی تھی تاہم سعودی حکام نے پی آئی اے کو صرف 13 مزید پروازوں کی اجازت دی،ان پروازوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے 66 فیصد سے زائد افراد نہ لانے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے جس کے باعث کم مسافر سفر کرسکیں گے۔ترجمان کے مطابق اقامہ معیاد 25 ستمبر کو ختم ہونے والوں سے گزارش ہے وہ پی آئی اے دفاتر اور ایجنٹس سے پہلے رابطہ کریں اور جن کے اقامہ کی معیاد 30 ستمبر ہے وہ لوگ ٹکٹس کے حصول کیلئے دو روز بعد رابطہ کرلیں،پی آئی اے کی کوشش ہے اس محدود کیپیسٹی کو احسن طریقے سے پورے ملک میں برابر مہیا کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق پی ائی اے انتظامیہ اور وزیر ہوابازی نے مزید پروازوں کیلئے وزارت خارجہ سے بھی مدد طلب کی ہے تاکہ سعودی حکام سے بات کرکے مزید پروازوں کی اجازت یا اقامہ کی مدت میں اضافہ کروایا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close