طلال چوہدری ہسپتال سے کہاں غائب ہو گئے؟ پولیس بیان ریکارڈ کرنے پہنچی تو طلال چوہدری وہاں نہیں تھے، پولیس حکام پریشان ہو گئے

فیصل آباد(پی این آئی)طلال چوہدری ہسپتال سے کہاں غائب ہو گئے؟ پولیس بیان ریکارڈ کرنے پہنچی تو طلال چوہدری وہاں نہیں تھے، پولیس حکام پریشان ہو گئے، فیصل آباد پولیس مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا بیان ریکارڈ کرنے لاہور کے اسپتال پہنچ گئی، تاہم بیان لینے کے لیے آنے والے پولیس حکام کو

لاہور کے اسپتال میں طلال چوہدری نہیں ملے۔اے ایس پی عبدالخالق کا کہنا ہے کہ عملے نے بتایا کہ طلال چودھری کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ اسپتال کے عملے نے ڈسچارج سلپ ہمیں نہیں دکھائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ طلال چودھری سے جلد رابطہ کر کے بیان لیا جائے گا، اگر طلال چودھری سے رابطہ ہوا تو ان کا بیان ریکارڈ کریں گے۔اے ایس پی عبدالخالق نے کہا کہ کوشش ہے کہ فریقین کا بیان ریکارڈ کیا جائے، جبکہ ہم نے طلال چودھری سے ملاقات کی کوشش کی، مگر کامیاب نہیں ہوئے۔فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے معاملہ میں تشکیل دی گئی پولیس کمیٹی نے انکوائری شروع کر دی، 4 رکنی انکوائری ٹیم نے خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے گھر کا دورہ کیا۔مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد اور خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے مبینہ معاملے پر پولیس نے از خود انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشن محمد کاشف نے اے ایس پی پیپلز کالونی عبدالخالق کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔انکوائری کمیٹی نے آج خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے گھر کا دورہ کیا تاہم خاتون ایم این اے سمیت فیملی ممبران گھر میں موجود نہیں تھے، ملازم نے پولیس کو بتایا کہ فیملی اسلام آباد جا چکی ہے۔اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ایم این اے عائشہ رجب کا بیان لینے ان کی رہائش گاہ آئے تھے، ملازم نے بتایا وہ اسلام آباد چلے گئے ہیں، اب بیان لینے کیلئے اسلام آباد جانا پڑا تو وہاں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close