رک جائیں، ابھی نہ خریدیں، سونے کی قیمت ہر روز گرنے لگی، فی تولہ اب کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(پی این آئی)رک جائیں، ابھی نہ خریدیں، سونے کی قیمت ہر روز گرنے لگی، فی تولہ اب کتنے کا ہو گیا؟ ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کو ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کم ہوکر ملک میں ایک تولہ

سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 400 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 342 روپے اضافے سے 95 ہزار 508 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 3 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 862 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close