انتظامی مقاصد کے لیے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں، تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ انتظامی مقاصد کے لیے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت کی سرزنش ہو رہی ہے۔ امنہوںنے کہاکہ پاکستان کی توجہ امن اور معیشت کی حفاظت پر مرکوز ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں