طلال چوہدری پرتشددکا معاملہ پراسرار ہو گیا، ویڈیو سامنے آگئی، خواتین نے مجھے رات ڈھائی بجے تنظیم سازی کیلئے فون کرکے بلایا تھا ،طلال چوہدری

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے بعد کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں طلال چوہدری نے کہا خواتین نے مجھے خود تنظیم سازی کیلئے تین بار فون کرکے بلایا تھا، طلال چوہدری پر تشدد رات ڈھائی بجے کیا گیا، تشدد کے بعد کی ویڈیو میں طلال چوہدری پولیس سے گفتگو کرتے

نظر آئے۔انہوں نے پولیس کوبتایا رات ڈھائی بجے انہیں تنظیم سازی کیلئے تین بار فون کرکے بلایا گیا، اس کے بعد بازو توڑ دیا اور میرا موبائل چھین لیا، ایس پی صاحب کو بلائیں، ان خواتین کے نمبرلیں، انہوں نے مجھ کو خود بلایا ہے، سہیل سے کہیں طلال چوہدری بلا رہے ہیں ،انہوں نے میری ویڈیوزبھی بنائی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق طلال چوہدری نے مبینہ طور پرخاتون ایم این اے کو ہراساں کیا تھا ، جس پران کے بھائی مشتعل تھے، مبینہ طور پر دونوں جانب سے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔خیال رہے مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری مسلم لیگ کو( ن) کی خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close