خاتون ممبر قومی اسمبلی کیساتھ افیئر چھترول کے بعد ن لیگی رہنما طلال چودھری زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ؟ وفاقی حکومت کا حیران کن ردعمل

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کو طلال چوہدری کو سیکورٹی دینی چاہئے جبکہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سےدرخواست ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے

رہنما طلال چوہدری کے علاج معالجے کا خصوصی خیال کیا جائے۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو ذاتی دلچسپی لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کروانی چاہئیے اور جو قصور وار ہے اسے قانون کے تحت سزا دینی چاہیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان ایک طویل افیئر رہا ہے جس کے بعد خاتون ایم این اے نے ان سے دوستی ختم کرکے ایک اور سیاسی رہنما کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے تھے۔طلال چوہدری کی جانب سے خاتون ایم این اے کا پیچھا نہ چھوڑنے اور ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چوہدری کو جوتوں کی زبان سمجھانے کا فیصلہ کیا اور پکڑ کران کی پٹائی کردی ۔طلال چوہدری اس وقت لاہور کے نیشنل ہسپتال میں داخل ہیں، ان کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں جس کے بعد ان کی سرجریز بھی کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں