مہنگائی اور بےروزگاری کے شکار عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ، ادویات کی قیمتوں میں262 فیصد اضافہ عدالت میں پہنچ گیا

لاہور(آئی این پی) ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے، عوام پہلے مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے، عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافی کالعدم قرار دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں