اسلام آباد(پی این آئی)ایف آئی اے کے پاس کتنے صحافیوں کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست آ گئی؟ شیریں مزاری نے تصدیق کر دی،وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہونے کی خبر درست نہیں ہے۔ایک بیان
میں شیری مزاری نے کہا کہ ایک شہری نے ایف آئی اے کو 12 صحافیوں کے خلاف شکایت بھیجی ہے، ایف آئی اے نے تمام شکایات کا جائزہ لیا ہے لیکن ابھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہےکہ زیادتی کے ملزمان کو عوامی مقامات پر لٹکانے کے بارے میں قانون نہیں لایا جارہا کابینہ میں زیادتی سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ ہوگیا۔شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عورتوں، بچوں، خواجہ سراؤں پر جنسی تشدد سے متعلق بل جلد آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے والے کی سزا کا تعین ابھی نہیں ہوسکا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا سمیت کسی کو بھی متاثرہ فرد کا نام افشا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو بھی ریپ کا شکار ہونے والے کی شناخت ظاہر کرے گا اسے سخت سزا دی جائےگی۔شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس میں خواتین کو بڑی تعداد میں بھرتی کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں