وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر، ایک بار پھر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جیت لئے

لاہور(پی این آئی)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور دارالافتاء پاکستان کے صدر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے وزیر اعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں فلسطین کی آزادی،مظلوم کشمیریوں اور

برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم،قانون توہین ناموس رسالتﷺ اور کلام اللہ کی عظمت بیان کر کے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیہا پر اپنے ویڈیو پیغام میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گفتگو بلاشبہ ایک مسلم رہنما کی تقریرہے،برما کےمظلوم مسلمانوں سےلیکرفلسطین کےمظلوموں تک ،کشمیری مسلمانوں پرہونےوالےظلم و ستم کی داستان سے لیکرقانون توہین ناموس رسالت ﷺ اور کلام اللہ کی عظمت پر کوئی ایسا نقطعہ نہیں ہے جو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بیان نہ کیا ہو ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو آج کی تقریر کی بہترین جزاء تو اللہ کریم ہی انہیں عطاء کریں گے لیکن مجھے فخر ہے کہ آج اقوام متحدہ میں تحفظ قرآن کریم کی بات ہوئی ،تحفظ ناموس رسالتﷺ کی بات ہوئی ،الاقصیٰ کی آزادی کی بات ہوئی ،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بات ہوئی ،برما کے مظلوموں کی بات ہوئی،دنیا کے غرباء اور فقراء کو حقوق دینے کی بات ہوئی اور یہ باتیں کرنے والا اسلامی جمہوریہ کا وزیر اعظم ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر لیکن وزیر اعظم عمران خان نے قرآن کی عظمت کی ترجمانی کر کے ،محمد عربی ﷺ کی ناموس کی بات کر کے ،مظلوم فلسطینیوں اورمظلوم کشمیریوں کی بات کر کے عالم اسلام اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں،ہم آپ کو کچھ نہیں دے سکتے ماسوائے اس کے کہ ہم کہیں کہ اللہ کریم آپ کو اس کی جزاء دے اور اللہ کریم آپ کو اپنے کلام اللہ کی، اپنے پیارے نبی ﷺ کی اور اپنے مظلوم بندوں کی ترجمانی کرنے پر اجر عظیم عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں