بارشوں کی تباہی کے بعد شہر قائد میں گندے پانی کی وجہ سے پیٹ کے امراض میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے،طبی ماہرین کا انکشاف

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں گندے پانی کی وجہ سے پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے،اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے لگاتار کیسز سامنے آ رہے ہیں جن میں سے بیشتر متاثرین بچے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندے پانی کی وجہ سے جہاں پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوا ہے وہیں بعض مریضوں میں ملٹی ڈرگ

مزاحمت ٹائیفائیڈ کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اس کے علاوہ معدے اور جلد کے انفیکشن بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر مہرین سلطان کے مطابق ٹائیفائیڈ کی بیماری گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی موجودہ صورت حال میں ہاتھوں اور اچھے سے دھوئیں اور پینے کے پانی کو ابال کر استعمال کریں۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بغیر ضرورت کہ اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹکس استعمال نہ کریں۔ڈاکٹر مہرین سلطان کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹکس کے بے جا استعمال سے ٹائیفائیڈ جیسی بیماری جو کہ نارمل اینٹی بائیوٹکس سے ٹھیک ہوجاتی تھی اس کے خلاف انسانی جسم میں مزاحمت بڑھ گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں