پانچ پرچوں میں فیل طلبہ و طالبات کیلئے پالیسی کا اعلان، کتنے فیصد اضافی مارکس دینے کا اعلان کیا گیا ہے؟

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں 5 پرچوں میں فیل طلبا کو بھی پروموٹ کیا گیا، طالب علموں کو سندھ میں 3 فیصد اضافی مارکس دیئے گئے۔اپنے بیان میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ طلبا کو پروموٹ کرنے سے متعلق بہت کام کیا گیا، دوسری جانب اکثریت کا یہی فیصلہ ہے

کہ اسکول کھل جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ 28ستمبر سے تمام کلاسوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا، والدین ایس اوپیز پر عمل درآمد کرائیں، تقریبا6 ماہ سے اسکول بند تھے۔علاوہ ازیں سعید غنی نے ملیر کے مختلف تعلیمی اداروں کادورہ کیا۔صوبائی وزیر نے اسکول کے منتظمین کوایس اوپیز کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ28ستمبر سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، ایک کلاس میں بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ ہر ممکن یقینی بنایا جائے، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لیا جائے۔وزیرتعلیم نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close