ہماری حکومت نے بے لوث ہو کر عوام کی خدمت کی ہے، ہم نے ختم نبوت کی قرارداد پاس کرکے اسلام کی سربلندی کیلئے کام، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہلمت میں عوامی جلسہ سے خطاب

نیلم(این این آئی)وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ میںپاک فوج کے جوانوں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نیلم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کا بجٹ دوگنا کر کے

خطے کی تعمیر و ترقی کا موقع فراہم کیا۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوںکی آزادی کیلئے ہر محاذپر مقابلہ کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ہماری حکومت نے بے لوث ہو کر عوام کی خدمت کی ہے ۔ہم نے ختم نبوت کی قرارداد پاس کرکے اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول ہلمت میں عوامی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے 2میگاواٹ ہائیڈل پاورپراجیکٹ، 1پل ،شاہراہ نیلم کابقیہ حصہ کی تعمیر جلد یقینی بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سرداری کی منظوری کے علاوہ اہل ہلمت کی طرف سے سپاسنامے میں کئے گئے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی خواہش ہے کہ لوگ لائن آف کنٹرول سے پیچھے ہٹ جاہیںکشمیری دفاع وطن کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔کوئی بھی فوج عوامی تعاون کے بغیر لڑائی نہیں لڑ سکتی ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے کشمیر کونسل سے اختیارات واپس لیے جس سے نہ صرف بجٹ کا خسارہ پورا کیا بلکہ مالیاتی طور پر خود مختار ہوئے۔ نیلم کو اضافی انتخابی نشست دے کر قانون ساز اسمبلی میںبہتر نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔دو انتخابی حلقہ جات کی بدولت نیلم کو آئندہ انتخابات سے دستیاب ترقیاتی فنڈز اور مراعات دوگنا ہو جائیں گی۔ عوامی جلسے سے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر نے بھی خطاب کیا۔تعلیمی ا داروں میں سٹاف کی کمی کوپوراکر کے مقامی آسامیوں پر مقامی افراد کو تعینات کیاجائے گا۔نیلم کی پسما ندگی اور مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے آزادکشمیر حکومت کے بجٹ سے وافر فنڈز فراہم کئے ہیں ، سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے نیلم کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان کو یقین دلاناچاہتاہوں کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے گریس ویلی کے سرکاری اداروں سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔اس سے پہلے جلسہ عام سے سپیکر قانون سازاسمبلی و جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل ہلمت کا سپاسنامہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سے گزار ش کرتاہوں کہ شاہراہ نیلم کی بقیہ تعمیر کی منظوری دی جائے تاکہ جلدازجلد عوام کو سفری سہولیات میسر ہوں ۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ایک مرتبہ پھر کابینہ میں نیلم کی بھرپور نمائندگی کرنے اور نیلم کو وافر ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ سانحہ سرگن کے فوری بعد متأثرین کی بحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور جملہ معاوضہ جات بروقت ادا کر دئے گئے۔ رفاہی تنظیم کے تعاون سے گریس ویلی کیلئے ایک عدد ایمبولینس اگلے چند دنوں میں فراہم کر دی جائے گی۔ مسلم لیگ کے کارکن جماعت کے منشور کو گھر گھر تک پہنچائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں