کراچی (آئی این پی) ترکش ایئرلائن پیگاسوس نے (آج)جمعہ سے پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، پیگاسوس کی پہلی پرواز ترکی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایئرلائن پیگاسوس جمعہ سے پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن کا آغاز کررہی ہے، پاکستان اور
ترکی کے درمیان نئے روٹس متعارف کراتے ہوئے کراچی سے استنبول براستہ سیبیہ گوکسین کنیکٹنگ فلائٹ کیلئے آپریشن ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے پیگاسس ایرکو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ترجمان پیگاسوس ایئرلائن کے مطابق پیگاسس استنبول کے سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ ہوں گی ۔پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کوپروازیں کراچی کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں ہر پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ترکی کے لئے روانہ ہوں گی۔ترجمان پیگاسوس ائرکے مطابق پیگاسوس ایئرلائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کیلئے بھی سہولیات فراہم کرے گی۔پیگاسوس ایئرلائن نے دسمبر سے ہتھرو ،لندن سے براہ راست پروازیں لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں