ان شاء اللہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہو گا،ترکی کے بعد ایک اور اہم اسلامی ملک نے عالمی سطح پر کشمیر ایشو پر پاکستان کی حمایت کر دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان میں تعینات ایرانی نائب سفیر علی محمد سرخابی کا کہنا ہے کہ ہم ہر لحاظ سے کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، ان شاء اللہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہو گا، مقبوضہ کشمیرمیں ہر روز بہت کچھ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین سفراء، سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں اور عالمی تنظیموں کے

نمایندوں نے ایل اوسی کا دورہ کیا ہے۔غیرملکی سفراء نے زمینی حقائق سےآگہی کیلئےجورا سیکٹر کا دورہ کرانے پر وزارت خارجہ،پاک فوج سےاظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر ایرانی نائب سفیر علی محمد سرخابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہر روز بہت کچھ ہو رہا ہے۔۔ ایران ہر لحاظ سے کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ ان شاء اللہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہو گا۔ ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکل نے کہا کہ ترک صدرنےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں2روزقبل جوکہااسےدہراؤں گا۔مسئلہ کشمیر انتہائی گھمبیر ہے۔ مسئلہ کشمیربذریعہ مذاکرات سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیرپاکستان بھارت مذاکرات،کشمیریوں کی خواہشات کیمطابق حل ہوناچاہیے۔ یورپین یونین سفیراندرولا کمینارا نے کہا کہ تمام ترصورتحال خوددیکھی اور متاثرین کو بھی سنا۔ لائن آف کنٹرول کے دورے پر تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔جنوبی افریقن ہائی کمشنر ایم مڈیکیزا نے کہا کہ ہمیشہ سےایل او سی پرصورتحال کا جائزہ لینا چاہتا تھا۔ دورہ کرانے پر آئی ایس پی آر کا شکر گزار ہوں۔ ایل او سی پر فائربندی کی خلاف ورزیوں کےعلاقےپراثرات کامعائنہ کرناچاہتا تھا،متاثرین سےملااور بات کی،متاثرہ بنیادی ڈھانچہ بھی دیکھا۔امید ہےمستقبل قریب میں مسئلہ کشمیر کا کوئی نہ کوئی حل نکلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close