شیخ رشید نے قومی سلامتی سے متعلق راز افشاء کرنے کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، شیخ رشید گیٹ نمبر کا چار کاایجنٹ بنا ہوا ہے، ہمیشہ ہمیشہ کےلئے بے دخل ہونا چاہیے، رانا ثناللہ نے فوج سے مطالبہ کر دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے قومی سلامتی سے متعلق میٹنگ کو پبلک کرکے سکیورٹی فیچرز کو تو ڑا ہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے اور عسکری قیادت بھی اس کا نوٹس لے ، شیخ رشید گیٹ نمبر کا چار کاایجنٹ بنا ہوا ہے جسے ہمیشہ

ہمیشہ کے لئے بے دخل ہونا چاہیے ،حکومت کی کوئی سوچ ہی نہیں ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہے یا کارکردگی دکھانی ہے ، یہ حکومت بذریعہ نیب انتقامی کارروائیوں پر چل رہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شیخ رشید نے ایک ایسی میٹنگ جو کہ نیشنل سکیورٹی سے متعلقہ تھی جو آف دی ریکارڈ اور ان کیمرہ تھی اسے اس لئے میڈیا لایا تاکہ اس کا بریکنگ نیوز میں نام آ جائے ،انہوں نے سکیورٹی فیچرز کو توڑا ہے ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے ، عسکری قیادت کو چاہیے کہ وہ اس کا نوٹس لے ۔ شیخ رشید گیٹ نمبر چار کا ایجنٹ بنا پھرتا ہے اسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے وہاں سے بے دخل کیا جائے ،یہ خواہ مخواہ کا ترجمان بنا ہوا ہے ۔ شیخ رشید نے جو باتیں کی ہیں وہ سکیورٹی رسک ہیں اور ایک ایسی میٹنگ کو جو سکیورٹی سے متعلقہ تھی اسے سیاسی رنگ دیا ہے اور لوگوں کی نظر میں ابہام پیدا کئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کا یہ کہنا کہ میں میٹنگز کا ڈیٹا دے دوں گا اصل میں تو ایسی باتیں کر کے فوج کو تو یہ بدنام کر رہا ہے ، وہ اپنابیان دے رہے ہیں کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور شیخ رشید ان کا تعلق ثابت کر رہا ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف عدالتوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں ،شہبازشریف کا عدالت آنا ثبوت ہے کہ وہ خود کو قانون اور عدالت کے سامنے سرنڈر کررہے ہیں۔شہباز شریف بے قصور اور بے گناہ ہیں اور انہیںبدترین انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ انہوںنے کہا کہ خواہش اور مطالبہ ہے کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او نے ہائیکورٹ کے باہر پولیس فورس تعینات کرکے جو نمبر ٹانگنے یا چالاکی کی اس کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close