امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی فوجی برتری قائم رکھنے میں مدد دینے کا اعلان کر دیا، اسرائیل خطے کا وہ واحد ملک ہے، جس کو امریکا نے ایف پینتیس جنگی طیارے مہیا کر رکھے ہیں، امریکی وزیر دفاع کھل کر آ گئے

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع مارک اَیسپر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں اس کی مدد کرے گا۔ یہ بات مارک اَیسپر نے امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع بَینی گَینٹس کے ساتھ پینٹاگون میں ایک ملاقات کے موقع پر کہی۔ اَیسپر نے کہا

کہ یہ بات امریکی اسرائیلی دفاعی تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں حاصل عسکری برتری قائم رہنا چاہیے۔ اسرائیل خطے کا وہ واحد ملک ہے، جس کو امریکا نے ایف پینتیس جنگی طیارے مہیا کر رکھے ہیں۔ اسرائیل یہ نہیں چاہتا کہ امریکا اب متحدہ عرب امارات کو بھی ایسے جنگی طیارے فراہم کرے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close