سعودی عرب نے پاکستانی میں ویزوں کے اجرا کا عمل دوبارہ شروع کر دیا، خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سعودی ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، 28 ستمبر سے ورک ویزے کا اجراء شروع ہو جائے گا، وزٹ ،اقامہ ، ری انٹری ویزے بھی جاری کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم سعودی قونصل خانے کی جانب سے سعودی عرب میں روزگار کے

حصول کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کیا گیا ہے۔سعودی قونصل خانے نے 28 ستمبر سے ویزہ سروس کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق 28 ستمبر سے ریگولر ورک ویزے وزٹ ،اقامہ ، ری ا نٹری ویزے جاری کئے جائیں گے۔ وہ افراد جن کے ویزے کورونا وائرس پابندیوں کی وجہ سے ایکسپائر ہو چکے، ان کے لیے ضروری ہے کہ منسوخی کے لئے کفیل کا لیٹر لازمی پیش کیا جائے۔ویزے کی تجدید کے لئے پاسپورٹ مکمل دستاویزات اور میڈیکل رپورٹ کے ساتھ جمع کروایا جائے۔جبکہ ورک ویزے ، اقامہ وزٹ اور ری انٹری ویزے کی مدت ختم ہونے والے ویزے کی فیس کی رقم ریفنڈ کے لئے وزارت ہیومن ریسورس اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سعودی عریبہ ویب سائیڈ سے رابطہ کیا جائے۔ دوسری جانب سعودی وزیر برائے انسانی وسائل نے کہا ہے کہ اگلے ماہ پاکستان کو لیبر لاء میں ترمیم کی ایک بڑی خوشخبری دیں گے۔ جبکہ سعودی عرب جلد واپس آنے سے قاصر پاکستانیوں کے اقامہ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بھی جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔پاکستان کی حکومت نے درخواست کی ہے کہ 30 ستمبر تک پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب واپس پہنچنے میں ناکام رہے گی، اسی لیے خصوصی پروازوں میں اضافے کی اجازت دینے کے بعد اقاموں کی مدت میں بھی 30 اکتوبر تک توسیع کر دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں