لاہور (پی این آئی) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے آرمی چیف سے ملاقات میں ترلے اور منتیں کیں اور کہا کہ وہ عمران خان سے زیادہ تابعداری کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شیخ رشید کی اطلاعات درست ہیں، ن لیگی رہنماؤں نے 2 نہیں
بلکہ اس سے بھی زیادہ ملاقاتیں کیں اور خوب ترلے منتیں کیں۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ لیگی رہنماؤں نے آرمی چیف سے ملاقات میں کہا کہ ہم عمران خان سے زیادہ تابعداری کریں گے، ہم حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، ہم حکومت گرانے کی پوزیشن میں ہیں ہمیں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہیے۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف سے 2 ملاقاتیں کیں۔ پہلی ملاقات اگست کے آخر میں ہوئی جبکہ دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملاقاتیں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے تھیں۔ اس پر آرمی چیف نے واضح کردیا کہ قانونی مسائل عدالتوں کے ذریعے حل ہوں گے اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ سے حل ہوں گے ، ان معاملات سے فوج کو دور رکھا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں