ڈیل نہ ہوئی تو ن لیگ پنجاب میں دوبارہ ن لیگ کا راج ہو گا، سینئر صحافی نے تہلکہ خیز خبر دیدی

لاہور(پی این آئی) اپوزیشن کی پلاننگ خوفناک ہے، کسی بھی وقت این آر او ہو سکتا ہے ، اپوزیشن کی جدوجہد عوام کے لئے نہیں اور نہ ہی ظلم اور نا انصافیوں کے خلاف ہے بلکہ یہ لوگ اپنا لوٹا ہوا مال پچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈیل نہ ہوئی تو پنجاب میں مسلم لیگ ن لیڈ کرے گی جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی مصیبت ڈالے گی ، بلوچستان میں کچھ علیحدگی پسند لوگوں سے بھی ان کے رابطے ہیں ، خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمان مدرسوں کے طالب علم لائیں گے جبکہ وزیراستان میں محسن داوڑ سب سے بڑا اجتماع کرےگا لیکن مجھے خدشہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کسی بھی وقت این آر او ہوسکتا ہے۔تاہم دوسری طرف ایک رائے یہ بھی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی سخت تقریر سے ڈیل کا تاثر زائل ہوگیا، نوازشریف نے اپنی تقریر میں انتہائی سخت باتیں کیں، تقریر میں حکومت کو کٹھ پتلی، نااہل قرار دیا، اور کہا کہ مقابلہ عمران خان کیخلاف نہیں، ان کو لانے والوں کے خلاف ہے، جو کہ نوازشریف کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی ، جس میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ف ، اے این پی، سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی، اجلاس سے سابق صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے براہ راست خطاب کیا، جس میں انہوں نے حکومت کی دوسالہ ناکام کارکردگی اور عوامی مسائل کو اجاگر کیا۔ابق صدر آصف زرداری نے اتنی سخت تقریر نہیں کی ، بلکہ انہوں نے کہا کہ مجھے تقریر کرنے پر جیل جانا پڑے گا۔ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے دھیمے لہجے میں انتہائی جارحانہ انداز میں جو تقریر کی ،وہ انتہائی سخت تھی۔ تقریر میں نوازشریف نے ایک ایک بات کو اٹھایا۔ ہوسکتا ہے وزیراعظم کو، یا ان کے ساتھیوں کو یقین نہیں تھا کہ نوازشریف اس قدر تقریر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں