سانگھڑ کے لڑکے احمد نےچیئر مین پیپلز پارٹی بلاول سے مرغے کی موت کا شکوہ کیا،احمد کو 12 مرغے مل گئے، خوشی اور شکریے کی نئی ویڈیو جاری کر دی

سانگھڑ (این این آئی)سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں گندے پانی سے ننھے احمد مری کا ایک مرغا مرا تاہم اب اسے بارہ مرغے مل گئے ہیں۔کھپرو میں مرغے کی ہلاکت پر پی پی چیئرپرسن بلاول بھٹو سے شکوہ کرنے والے ننھے احمد سے جے یو آئی کے ایک وفد نے اس کے گائوں مہک واٹر میں ملاقات کی

اور رہنما راشد محمود سومرو کی جانب سے بچے کو 3 مرغے، ایک مچھر دانی اور راشن دیا گیا۔اس سے قبل غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی اب تک مجموعی طور پر احمد مری کو بارہ مرغے مل چکے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن دیا گیا، اتنے تحفے اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمدمری خوشی سے نہال ہے۔دوسری جاب احمد کے گائوں سے پانی تو اب تک نہ نکالا جاسکا تاہم اسے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close