غریبوں کے لیے نئی مصیبت، بلڈ پریشر، مرگی، کینسر، اور دل کی بیماریوں کی 94 ادویات مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آبا (پی این آئی) وفاقی کابینہ نے زندگی بچانے والی بلڈ پریشر، مرگی، کینسر، امراض قلب کی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ ادویات کی فراوانی کے لئے قیمتوں کو مناسب سطح پر کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرونا کے علاج کی دوائی کی قیمت 10 ہزار سے کم کر کے تقریباً 8

ہزار 400 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ادویات کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کی معمولی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے چیئرمین پاکستان آئی لینڈز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے کی شرائط و ضوابط کی منظوری دی کابینہ نے اینٹی کینسر، کارڈیک ڈرگز اور زندگی بچانے والی ادویات وغیرہ کی درآمدات کو بعض شرائط کے تحت پابندی سے استشنیٰ دینے کی تجویز کی منظوری دی۔ کابینہ نے کرونا کے علاج کیلئے استعمال ہونے والے انجیکشن ریمیڈیسیور 100 mg Remdesivir کی قیمت 10,873 سے کم کر کے 8244 روپے کرنے کی منظوری دی کابینہ نے چند ادویات کی مقرر کرنے کی منظوری دی تاہم کابینہ نے ہدایت کی کہ یہ قیمتیں 30جون 2021 تک منجمد رہیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں