اسلام آباد (پی این آئی)دو صوبوں میں تین بڑے کاروباری مراکز قائم کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے منظوری دیدی، ہمسایہ ملکوں سے تجارت بڑھے گی، چیئر مین سی پیک اتھارٹی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے
سے نظر انداز دور دراز علاقوں پر توجہ دینے پر زور دیا ہے۔18منظورشدہ سرحدی مارکیٹس میں سے تین سرحدی مارکیٹس کی پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منظوری دے دی گئی ۔ ان خیالات کااظہار عاصم سلیم باجوہ نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تین سرحدی مارکیٹس بلوچستان کے علاقوں مند اور گبد جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقہ شہیدانوڈن میں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مقامی معیشت تبدیل ہو گی اور سمگلنگ کو روکا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت ہو سکے گی۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں