آل پارٹیز کانفرنس میں موجود اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کو تین دن ہوئے ہیں اور تین بعد مولانا فضل

الرحمان کو نیب کا نوٹس مل گیا ہے ، اس سے پہلے تو دو سالوں میں مولانا کو نیب کا نوٹس نہیں گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر اے پی سی کی لیڈر شپ کو گرفتار کیا گیا تو یہ بات زیادہ خوفناک ہے ،مجھے اے پی سی کی لیڈر شپ کی گرفتاری کا خطرہ ہے اور حکومتی رویے بھی بھی یہی لگتا ہے کہ اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،جو بھی قوم کو لیڈ کرے گا اور انہیں گھروں سے باہر نکالے گا ان سب کی گرفتاری کا خطرہ ہے،اگر ان حکمرانوں کے بس میں ہوا تو یہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکمران سمجھتے ہیں کہ گرفتاریوں اور انتقامی کارروائیوں سے شائد یہ بچ جائیں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں