آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف پوری طرح متحد اور متحرک ہے۔انتخابی معرکے میں وزیراعظم عمران خان اور تحریکی قیادت کی امیدوں پر پورا اتریں گے، بیرسٹر سلطان محمود کی سیف اللہ نیازی سے گفتگو

اسلام آباد( پی این آئی) تحریک انصاف کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات۔آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کی اور سیاسی حکمت عملی پر

بھی تفصیلی گفتگو۔چیف آرگنائزر تحریک انصاف، سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حق خودارادیت اہل کشمیر کا بنیادی حق ہے جسے اب زیادہ عرصے تک غصب کرنا ممکن نہیں۔ وفاقی حکومت نہایت موثر سفارتی مہم کے ذریعے اہل کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے اجاگر کررہی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے تاریخی خطاب نے کشمیر میں بھارتی جبروتسلط کیخلاف عالمی رائے عامہ میں غیر معمولی ارتعاش پیدا کیا۔سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر غور اہل کشمیر کے حوالے سے عالمی رویے میں مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے جامع پروگرام کو بھی عملی جامہ پہنائیں گے۔ کسی انتخابی اتحاد کے بغیر میدان میں اتریں گے اورانشا ء اللہ مضبوط حکومت قائم کریں گے۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کشمیر پر واضح، دوٹوک اور اصولی مؤقف نے اہلِ کشمیر کو نیا حوصلہ دیا ہے۔جنگ بندی لکیر کے اطراف میں بسنے والے کشمیری سفیرِ کشمیر وزیراعظم پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف پوری طرح متحد اور متحرک ہے۔انتخابی معرکے میں وزیراعظم عمران خان اور تحریکی قیادت کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close