کراچی(این این آئی)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سامنے آتے ہی سندھ کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سوشل میڈیا پر بیان بازی تیز کردی ہے۔ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے کہا کہ رئوف صدیقی کی کیس میں بریت نے ثابت کردیا کہ معاملے سے متحدہ کا کوئی تعلق نہیں۔فیصل
سبزواری کے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے استفسار کیا کہ یہ بتادیں حماد صدیقی کون ہے؟ اور بھولا اور چریا کون ہے؟،اس پر ایم کیو ایم رہنما نے اعتراف کیا کہ یہ تینوں سانحے کے وقت ایم کیو ایم سے وابستہ تھے۔فیصل سبزواری نے ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے رہنما سے سوال کیا کہ آپ کی حکومت نے اس سانحے کی 3 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیںکیوں بنائیں؟۔انہوں نے کہا کہ پہلی 2 جے آئی ٹی کیا کہہ رہی تھیں؟ وہ غلط تھیں تو ان افسران کے ساتھ آپ کی حکومت نے کیا کیا؟۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں