بھارت اور بنگلادیش میں کوروناکا دباؤ، پاکستان کے گارمنٹس کی صنعت پر بیرون ملکوں سےآرڈرز کی بھرمار ہوگئی، فیکٹری مالکان کو خام مال کی قلت کا اندیشہ

اسلام آباد (این این آئی)بھارت اور بنگلا دیش میں کورونا وبا بے قابو ہونے کے باعث گارمنٹس کے آرڈرز تیزی سے پاکستان منتقل ہونے لگے ۔صنعتکاروں کے مطابق گارمنٹس سیکٹر کو ملنے والے آڈرزکے لیے درکار خام مال خصوصا دھاگے کی کمی نے انہیں پریشان کر دیا ہے۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں تشویش

ہے کہ کاٹن آہستہ آہستہ ناپید ہوتی گئی تو ہمارا میٹریل بھی ناپید ہوتا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کہ ہمارا کلائنٹ شپمنٹس کے لیے 35 سے 40 روز دیتا ہے لیکن آج ہم سوتر لینے جائیں تو مل ہمیں تین مہینے کا ٹائم دے رہی ہے۔برآمدکندگان کے مطابق اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو نہ صرف مسابقتی ممالک کے آڈرز پاکستان منتقل ہونا رک جائیں گے بلکہ مقامی صنعتکار مستقل خریداروں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close