بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کی ہلاکت،پاکستان ہندو کونسل نے 24ستمبر کو انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان میں جودھ پور میں 11پاکستانی ہندوئوں کی ہلاکت پر پاکستانی ہندو کمیونٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، 24ستمبر کو انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد کے باہر دھرنا دے گا اور دنیا کو ہندوستان کے مظالم سے آگاہ کرے

گا۔ منگل کو پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ہندو کمیونٹی کے گیارہ پاکستانی ہندوئوں کی موت پر تشویش ہے، ہندوستانی حکام کی جانب سے واقعے کی کوئی ایف آئی آر بھی نہیں درج کی گئی ، ہندوستانی پولیس واقعہ کو خود کشی کا ڈرامہ رچا کر حقائق چھپا رہی ہے جبکہ ایک مہینے پانچ دن تک متاثرہ خاندان تک کوئی رسائی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی کے ساتھ کچھ ہو تو حکومتیں حرکت میں آ جاتی ہیں، آج وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے اور ان کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے کہ اقلیتی برادری کے مہمانوں کے ساتھ برا سلوک ہو تو ان ممالک کا کیا رد عمل ہو گا، انہوں نے کہا کہ اب ہندو برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، 24ستمبر کو اسلام آباد ہندو کونسل مظاہرہ کا آغاز کر رہی ہے، جس میں بھارتی مظالم اور پاکستانی ہندوئوں کے ساتھ ظلمانہ رویوں سے دنیا کو آگاہ کیا جا ئے گا۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر بھی اقوام متحدہ نے خاموشی اختیار کی ہے اور بھارت بھارت کے علاقے جودھ پور میں گیارہ پاکستانیوں کا قتل ہوا اس پر بھی خاموش ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں