پیرس (پی این آئی ) کورونا وائرس کے ایک بار پھر سر اٹھانے اور یورپ سمیت دنیا بھر میں دوسری لہر آنے کے خوف کے باعث امریکا، ایشیاسمیت یورپ کی اسٹاکس مارکیٹوں کو شدیدمندی کا سامنا رہا،گزشتہ روز نیو یارک ڈائو جانز کے اسٹاکس 2.9 فیصد، لندن ایف ٹی ایس ای اسٹاکس میں 3.4 فیصد،فرانکفرٹ اسٹاکس میں 4.4 فیصدہانگ کانگ
اسٹاکس 2.1 فیصد اور شنگھائی اسٹاکس میں بھی 0.6فیصد کمی آئی،دوسری جانب تیل کی عالمی قیمتوں میں بھی 4.5سے 5.5 فیصد تک کمی دیکھی گئی، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 5.5 فیصد کم ہوکر 38.87ڈالرزفی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ کی عالمی قیمتوں میں بھی 4.5فیصد کمی دیکھی گئی اور قیمتیں 41.21ڈالرز فی بیرل پر آگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں