ایران کا دارالحکومت تہران کی بجائے متبادل مقام پر منتقلی کا منصوبہ تیار، وجہ کیا بنی؟ عملدرآمد کب شروع کیا جائے گا؟ رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

تہران (این این آئی)ایرانی رکن پارلیمنٹ ابو الفضل ابو ترابی نے انکشاف کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے صدر حسن روحانی کو ایرانی دارالحکومت تہران سے کسی اور مقام پر منتقل کرنے کے عمل اپنے ذمہ لینے کی رضامندی کے بارے میں ایک باضابطہ خط بھیجا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی

پارلیمنٹ ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر نے دارالحکومت کی منتقلی کے لیے سپریم کونسل کے سکریٹری کو بھی ایک خط لکھا ہے۔وہ شاہرات اور سٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کا قلم دان بھی ان کے پاس ہے۔ اس مکتوب میں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کی متبادل مقام پر منتقلی کا منصوبہ کرونا بحران کے بعد شروع کیا جائے۔ایرانی دارالحکومت کو منتقل کرنے کا معاملہ برسوں سے زیر بحث رہا ہے لیکن ناقدین کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو امکان ہے کہ تہران کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسے چھوڑنا پڑے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close