اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی بالکل ناکام ہو چکی ہے،عمران خان نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کا فیصلہ کر کے بہت عقلمندی والا کام کیا۔نواز شریف کے پاس اب پاکستان واپس آنے کی کوئی گنجائش نہیں،انہوں نے پاکستان آنے کے تمام دروازے بند کر دئیے۔
نواز شریف اب برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں گے۔جو بھی یہ سوچ رہا ہے کہ نواز شریف عمران خان کی حکومت میں وطن واپس آئے گا تو میرے خیال سے اس کو اپنی رائے بدل لینی چاہئیے۔یہ اس اسمبلی کو گالیاں دے رہیں ہیں جس کے لیے ووٹ مانگنے ایک ایک کے دروازے پر گئے،یہ اپنی بات پر قائم ہیں تو استعفیٰ دیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں آج بیان دے رہا ہوں کہ یہ کوئی استفعیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی کوئی تحریک چلائیں گے،یہ تمام لوگ جیلوں کی رونق بڑھانے جا رہے ہیں۔یہ تمام لوگ نیب زدہ ہیں۔میں آج بتا رہوں کہ ’ش لیگ ‘ بن کر رہے گی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ کو عزت دیتے ہو، پھر کہتے ہو ووٹ کو عزت دو، میں کہتا ہوں کورٹ کو عزت دو، سارے بھگوڑے لندن میں جمع ہیں،فیٹف قانون بننے کے بعد جیلیں ان کا مقدر ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) قانون بننے کے بعد جیلیں ان سب کا مقدر ہیں، عدالتیں ضمانت دے دیں تو کچھ کہہ نہیں سکتا،ان کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے۔انہوںنے کہاکہ کیسز ان پر تلوار کی طرح لٹک رہے ہیںوفاقی وزیر نے کہاکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے داماد سمیت سب چھاؤنی ڈال کر لندن میں بیٹھے ہیں، ان کی تقریروں پر کوئی پابندی نہیں تھی، سب چینلوں نے دکھایا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کوعزت دو لیکن میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں