کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی، تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کیا جائیگا یا نہیں؟وفاقی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی حکومت نے ملک کے چاروں صوبوں کے تعلیمی اداروں میں کرونا کی لہر کی موجودگی کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پیر کے روز ہونے والے این سی او سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنکس پر شرکت کی۔ اجلاس میں

طے پایا کے ملک بھر میں پرائمری سکول شیڈول کے مطابق 30 ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بیج مارک قرار دینے والے سکولوں کے لئے کرونا کے دو کیسز کی شرط لازم رکھی گئی ہے۔ دو کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ سکول کالج یا یونیورسٹی کو پانچ روز کے لئے بند کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں