اگلے 10دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کا شدید لہر آنے کا الرٹ جاری

اسلام آباد (پی این آئی ) ستمبر کے آخری دنوں میں گرم کم نہیں بلکہ اس کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم ٹھنڈا ہونے کی بجائے مزید گرم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی شدید لہر آنے کا الرٹ جاری کیا ہے،

رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر سے کراچی میں شدید ہیٹ ویو آئے گی۔گرمی کی یہ شدید لہر کئی دن برقرار رہ سکتی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43،نورپورتھل 42 ،خان پور اوربہاولپورمیں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں