ٹی وی چینلز کونواز شریف کی تقریر براہِ راست دکھانے کی اجاز ت کس نے دی؟ فیصل جاوید خان کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی تقریر براہ راست دکھانے کی اجازت دی تھی،عمران خان نے کبھی نوازشریف کی تقریر دکھانے سے منع نہیں کیا، کچھ لوگوں نے ذاتی رائے دی تھی کہ تقریر نہ دکھائی جائے۔نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اچھی بات ہے میڈیا نے نوازشریف کی تقریر براہ راست دکھائی،نواز شریف مجھے جسمانی طور پر تو ٹھیک تھے تاہم ذہنی طور پر وہ ٹھیک نہیں لگے،ان کی براہ راست تقریر دکھانے کا فائدہ ہوا کیونکہ یہ بے نقاب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی صرف کھانے پینے کا پروگرام تھا، اپوزیشن صرف کرپشن کیسز ختم کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن نےکہا کہ اگر عمران خان معاہدہ کرلیں تو اے پی سی اور حکومت مخالف تحریک ختم کر دینگے،اس معاہدے کے مطابق العزیزیہ، چوہدری شوگر ملز، ایون فیلڈ، سرے محل اور دیگر کیسز ختم ہونے تھے،ڈرافٹ کی کاپی موجود ہے، عمران خان نے معاہدہ کرنےسے انکار کر دیا تھا،اپوزیشن کے ذاتی مطالبات کو نہیں مانا گیا اس لیے ان کو تکلیف ہے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ جب یہ سارے اکٹھے ہوتے ہیں ہمیں اس کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے، ان لوگوں نے صرف اپنے لیے جائیدادیں بنائی ہیں مگر قوم کے لیے کچھ نہیں کیا، ہماری لڑائی کرپشن کے خلاف ہے اور یہ لوگ کرپشن کو تحفظ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں