حکومت کے خلاف کوئی بھی تحریک چلانے سے پہلے ان لوگوں کو ڈھونڈ لیں، منصور علی خان نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن منصور علی خان نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف کوئی بھی تحریک چلانے سے پہلے ان 14 لوگوں کو ڈھونڈ لیں جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔منصور علی خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ” اپوزیشن پارٹیوں سے درخواست

ہے کہ کسی بھی حکومت مخالف تحریک چلانے سے پہلے وہ 14 بندے تو ڈھونڈ لیں جن کی وجہ سے آپ کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہ نہ ہو کہ کل جب آپ تحریک شروع کریں تو پتہ چلے یہ 14 بڑھ کر 114 ہو چکے ہوں۔”خیال رہے کہ اسلام آباد میں اتوار کے روز اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا۔ اس اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close