نواز شریف کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں رہا، سینئر صحافی انصار عباسی کا سابق وزیراعظم کی تقریر پر بے لاگ تجزیہ

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر سے ایسا لگا جیسے انہیں دیوار سے لگادیا گیا ہے اور ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے، یہ شکوہ کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جارہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ

انہیں انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے 2 سے 3 ہفتے پہلے بتایا ہے کہ جب سے میاں صاحب گئے ہیں ان کی بات چیت متعلقہ لوگوں کے ساتھ ہورہی تھی، مریم نواز کی بھی بات ہورہی تھی۔ ان کے ساتھ جو وعدہ وعید تھا وہ چیزیں ہوئی نہیں، بلکہ یہ تو یہ کہہ رہے ہیں کہ جب مشرف دور میں ہم سے کوئی وعدہ کیا جاتا تھا تو وہ پورا ہوجاتا تھا لیکن اب ہمارے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا جارہا۔انصار عباسی کے مطابق ووٹ کو عزت دو والی بات 2 سال پہلے ہوئی تھی جس پر میاں صاحب کو کچھ لوگوں نے سراہا بھی تھا لیکن اس کے بیچ میں جو ہوتا رہا اس میں یوٹرن بھی تھا، آج پھر وہی موقف اپنالیا، ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہیں اس لیے انہوں نے کھل کر باتیں کیں۔ نواز شریف کی تقریر وہ تقریر تھی کہ جیسے انہیں دیوار کے ساتھ لگادیا گیا ہے اور ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی دوسرے نمبر کی قیادت کے اہم حلقوں کے ساتھ تعلقات قائم ہوئے ۔ یہ قیادت اس انتظار میں ہوتی ہے کہ کب انہیں فون کرکے چائے پر بلایا جائے ۔”اطلاعات کی بنیاد پر آپ کو بتا رہا ہوں کہ مریم نواز کے ذریعے نوازشریف کے relevant quarters سے مذاکرات جاری تھے لیکن کچھ وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اس لئے نوازشریف بولے ہیں. شکوہ ہے کہ مشرف دور میں ہم سے ہوئے تمام وعدوں پر عمل ہوتا تھا آج نہیں ہو رہا” ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں