اسلام آباد (پی این آئی)آج نوازشریف نے پاکستان کی اصل بیماری بتائی اور اس کا علاج بھی تجویز کیا، نئی نسل نوازشریف کی تقریر تین مرتبہ سنے اور ملکی مسائل اور ان کا علاج سمجھے، مریم نواز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آل پارٹیز کانفرنس(اے
پی سی) سے خطاب میں کہا ہے کہ آج نوازشریف نے پاکستان کی اصل بیماری بتائی اور اس کا علاج بھی تجویز کیا۔پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ لیگی قائد نواز شریف نے اے پی سی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا جب کہ مریم نواز نے بھی آل پارٹیز سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف نے تقریر میں پاکستان کی بیماری کا بتایا بلکہ علاج بھی تجویزکیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل نوازشریف کی تقریر تین مرتبہ سنے اور ملکی مسائل اور ان کا علاج سمجھے، نوازشریف کی آواز ہرپاکستانی اور ہر جمہوریت پسندکی آواز ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول اور میں نئی نسل کے نمائندے کی حیثیت سے ایسا پاکستان چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے، وہ سب ادارے قابل احترام ہیں جو آئین کی حدود میں رہیں تاہم سب سے قابل احترام ادارہ پارلیمنٹ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری بہن کی جیسے بےحرمتی کی گئی، اس کی مثال نہیں ملتی لیکن بدنام زمانہ پولیس آفیسرکا دفاع قومی سانحہ ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی اے پی سے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا سنگین جرم ہے، عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کیا جائے، 2018 کے عام انتخابات میں گھنٹوں آر ٹی ایس کیوں بند رہا؟ انتخابات میں دھاندلی کس کے کہنے پر کی گئی؟ اس کا سابق چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری کو جواب دینا ہو گا جو دھاندلی کے ذمہ دار ہیں انہیں حساب دینا ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں