سردیوں میں بڑے پیمانے پر گیس بحران کا خدشہ

کراچی(پی این آئی)سردیوں میں بڑے پیمانے پر گیس بحران کا خدشہ، سوئی سدرن نے سردیوں میں بڑےپیمانے پر گیس کی قلت کے خدشےکا اظہار کیا ہے۔سوئی سدرن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موسم سرمامیں 30 کروڑ مکعب فٹ یا 25 فیصد تک گیس کی قلت ہوگی۔سوئی سدرن نے متنبہ کیا ہے کہ موسمِ سرما

میں حالات مزید پیچیدہ ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سوئی سدرن کی جانب سے کے-الیکٹرک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس کے کم پریشرکی شکایت چند روز میں دور ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close