ترکی بیرونی دھمکیوں کے آگے سر جھکانے والا نہیں ہے، ترک صدر طیب اردگان نے واضح اعلان کر دیا

انقرہ (پی این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک بیرونی دھمکیوں کے آگے سر جھکانے والا نہیں ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر نے ایوان صدر کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں دھمکیوں کی زبان وقعت کھو چکی ہے اور

مخالف قوتوں کو یہ معلوم ہو چکا ہے کہ ترکی کسی کسی کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کی مخالفت میں مصروف بعض ممالک پر یہ واضح کرچکا ہے کہ وہ ان دھمکیوں سے مرغوب ہونے والا ملک نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں