صوبائی دارالحکومت لاہورشدید خطرے کی زد میں۔۔نومبر کے مہینے میں کیا ہونیوالا ہے؟پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اس سال نومبر میں سموگ کے پھیلاو کا خطرہ ظاہر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نومبر کے مہینے میں سموگ کے ظاہر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کی ایک اہم وجہ صوبائی دارالحکومت میں چلائی جانے والی 60 فیصد پرانی گاڑیاں ہیں ،

دھواں چھوڑتی یہ گاڑیاں فصائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں ، کیونکہ یہ گاڑیاں اپنی عمرپوری ہونے کے باوجود سڑکوں پر موجود ہ ہیں ، جہاں ماحولیاتی آلودگی میں 45 فیصد حصہ پرانی گاڑیوں کے دھویں کا ہوتا ہے ، ان گاڑیوں کو چالان کے ساتھ بند بھی کیا جائے گا جس کیلئے شہر میں 12 ہاٹ سپاٹس کی فہرستیں بنائی جائیں گی ، جن مقامات پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس مشترکہ کارروائیاں کریں گے ۔واضح رہے کہ ہرسال 5 جون کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور اس میں روز بروز خطرناک حد تک ا ضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہو رہے ہیں ، ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پرقابو پانے کےلئے متعدد ماحولیاتی تنظیمیں بھی کام کر رہی ہیں ۔دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فضاء کی آلودگی (سموگ) کا باعث بننے والے عوامل کے سدباب اور بچائو سے متعلق موثر اور فعال آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ، ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ ماحولیات نے سموگ کے خلاف اقدامات کے لئے صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ، محکمہ ماحولیات پنجاب نے ضلع فیصل آباد میں سموگ کے خلاف بروقت اقدامات اٹھانے کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں