اسلام آباد (پی این آئی)مجرم، مجرم رہی رہتا ہے اور مفرور، مفرور ہی رہتا ہے،نواز شریف جتنے مرضی خطاب کرلیں، مریم کو این آر او نہیں ملے گا، شہباز گل، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نواز شریف کے آل پارٹیز کانفرنس سے متوقع خطاب سے قبل کہا ہے کہ نواز
شریف جتنے مرضی خطاب کرلیں، مریم کو این آر او نہیں ملے گا۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی مجرم، مجرم رہی رہتا ہے اور مفرور، مفرور ہی رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اخلاقیات میں فرق نہیں ہوتا ہے، قطری خط اور کیلبری فونٹ بھی سوشل میڈیا پر عزت و تکریم کا باعث نہیں بنتے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نواز شریف جتنے مرضی خطاب کرلیں، اس کے باوجود باجی مریم کو این آر او نہیں ملے گا۔اس سے قبل مریم نواز نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے نواز شریف کے ورچوئل خطاب کو دکھانے کے حوالے سے اقدامات کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو دکھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی تھی، جس میں ان کی طبیعت کے بارے میں استفسار کیا تھا۔پیپلز پارٹی کی قیادت کے مطابق بلاول بھٹو نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کے دوران نواز شریف کو اے پی سی سے ورچوئل خطاب کی دعوت دی تھی جو سابق وزیراعظم نے قبول کرلی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں