اے پی سی میں شرکت کے لئے مسلم لیگ ن نے 11 رکنی وفد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)اے پی سی میں شرکت کے لئے مسلم لیگ ن نے 11رکنی وفد کا اعلان کر دیا، ن مسلم لیگ ن کے 11 رکنی وفد کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گی۔اے پی سی میں

شرکت کرنے والے وفد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ وفد میں پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔حزب اختلاف نے 20 ستمبر کو اے پی سی کانفرنس کا اعلان کر رکھا ہے جس میں تمام حزب اختلاف کی جماعتیں شرکت کریں گے۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ آئندہ تین ماہ میں اسلام آباد کا گھیراؤ اورسب کچھ دیکھیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اسلام آباد کو بند کرنے کی بات ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close