بابر اعوان کونواز شریف کے اے پی سی میں وڈیو لنک شرکت پر اعتراض،مگر کیوں

کراچی(پی این آئی)بابر اعوان کونواز شریف کے اے پی سی میں وڈیو لنک شرکت پر اعتراض،مگر کیوں۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے نواز شریف کی اے پی سی میں وڈیو لنک شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن خطاب کا انقلاب سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے کی میز سے آگے نہیں بڑھ

سکتا۔بابر اعوان نے کہا کہ سیاست کے لیے فِٹ، عدالت کے لیے ان فِٹ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ نااہل، مطلوب اور اشتہاری نواز شریف اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کریں گے۔ ملک سے بھاگے شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی تضحیک ہے۔مشیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حیثیت سزا یافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی دعوت پر میاں نواز شریف نے اے پی سی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close