لاہور موٹروے کیس ! میری فیملی نے عمران خان کو تبدیلی کیلئے سپورٹ کیا اور اب ۔۔میں نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے اور اپنی پوری زندگی اسے چکانا ہے، متاثرہ خاتون نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر خاتون صحافی فریحہ ادریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے کیس کی متاثرہ خاتون نے ملزموں کو پہنچاننے کی تصدیق کردی ،خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے دونوں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ یہی اس کیلئے انصاف ہو گا ۔ خاتون کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی ہی

وہ جماعت ہے جس نے انصاف کا وعدہ کیا لیکن انصاف اس وقت ہو گا جب سی سی پی او کے بیان کے خلاف بھی سخت اقدام اٹھایا جائے گا ۔ فریحہ ادریس کا کہنا تھاکہ متاثر ہ خاتون کا کہناتھا کہ ان کی فیملی نے عمران خان کو تبدیلی کیلئے سپورٹ کیا ، یہ تبدیلی انصاف ہوتے ہوئے دکھائی دینی چاہے ، میں نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے اور اپنی پوری زندگی اسے چکانا ہے ۔د

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close