سابق وزیراعظم نواز شریف کے دیرینہ ساتھی نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر لی

بہاولنگر(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے دیرینہ ساتھی نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر لی،میاں نواز شریف کے دیر ینہ ساتھی حافظ عمیر یٰسین نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ۔مسلم لیگ ن کے سا بق صدرسٹی حافظ عمیر یٰسین بیس سال کی رفاقت کے بعد ن لیگ کو داغ مفارقت دیکر مسلم لیگ ضیاء میں

شامل ہو گئے ۔حافظ عمیر یٰسین مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیر اعظم پاکستان میں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے ۔ضیاء لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق ازخود دیگر قیادت کے ہمراہ حافظ عمیر یٰسین کے دفتر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق صدر سٹی حافظ عمیر یٰسین نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے اختلافات کرتے ہوئے مقامی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جب تک قومی نظریہ پر عمل پیرا تھیں حالات ٹھیک تھے اور مسلم لیگ کی قیادت عوم کے دلوں پر حکمرانی کرتے تھے لیکن ن لیگ کی موجودہ مقامی قیادت نے قومی وعوامی مفاد کو پس پشت ڈال کر ذاتی اور مفاد پرستی کی سیاست کوفروغ دینا شروع کر دیا ہے جسکے باعث میں نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ضیاء میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔اس سلسلہ میں مسلم لیگ ضیاء کی جانب سے ایک پروقار تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر و سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق،سابق چیرمین بلدیہ و راہنماء ضیاء لیگ حاجی یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عمیر یسین جیسے نڈر محب وطن اور عوامی جذبہ سے سر شار شخصیت کے مالک ہیں اور انکے ہم بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ باقاعدہ مسلم لیگ ضیاء میں شمولیت اختیار کی اور ہم انہیں مسلم لیگ ضیاء میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اس موقع پر مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سا نحہ موٹروے زیادتی کیس انتہائی افسوس ناک ہے یہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔۔اے پی سی کے بعد ایک نیا این آر او ہونے جا رہا ہے اس وقت پاکستان میں صرف فوج ہی ڈسپلن کے باعث اعلیٰ ادارہ ہے۔پولیس میں ڈسپلن کی کمی کے باعث کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی تا حال گرفتاری نہ ہو نا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث ملزمان کوسزائیں کم ملتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک نظریاتی بنیادوں پر بنا ہے۔ورنہ یہ ملک ہی نہ بنتا۔اصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بیرون ملک فرار کروانا افسوس ناک ہے۔ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد اعلان کے باوجود نظر نہیں آرہاہمار ا اگلے الیکشن میں ن لیگ یا پی ٹی آئی سے اتحاد ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں